• news

مولانا فضل الرحمان نے 13 سال بعد منسٹر کالونی سے اپنا سامان اٹھا لیا، سینیٹر طلحہ محمود کے فارم ہاو¿س منتقل

اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 13 سال بعد منسٹر کالونی سے اپنا سامان اٹھا لیا اور سینیٹر طلحہ محمود کے فارم ہاو¿س منتقل ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی منسٹر کالونی میں بنگلہ الاٹ ہوا تھا ¾ وہ آصف علی زرداری، نواز شریف اور پھر شاہد خاقان عباسی کے ادوار میں مسلسل 13 سال وزرا کالونی میں رہے۔ علاوہ ازیں مولانا فضل الرحمان 1993 میں بے نظیربھٹو کی حکومت میں تقریباً پونے 3 سال وزرا کالونی میں رہے۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی کو وفاقی وزیر کا درجہ اور مراعات حاصل ہوتی ہیں۔
مولانا فضل الرحمان

ای پیپر-دی نیشن