• news

این اے 249 کراچی کا الیکشن کالعدم قرار دیا جائے، شہباز شریف نے درخواست دیدی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) این اے 249 کراچی میں شہباز شریف نے الیکشن کمشن میں درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ این اے 249 میں ووٹوں کی گنتی درست نہیں کی گئی۔ ووٹوں کی گنتی دوبارہ کی جائے۔ ریٹرننگ افسر کی جانب سے فارم 45 پر کانٹ چھانٹ کی گئی ہے۔ مسترد ووٹوں کے مقابلے میں جیتنے والے کے ووٹوں کا فرق صرف چند سو کا ہے۔ کمشن این اے 249 میں انتخابات کالعدم قرار دے۔
شہباز شریف/ درخواست

ای پیپر-دی نیشن