تحریک انصاف نے آر ٹی ایس کی ناکامی کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینٹ میںعام انتخابات میں نتائج کے حصول کیلئے پہلی مرتبہ استعمال ہونے والے رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس)کی ناکامی کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی نے آر ٹی ایس کی ناکامی سے متعلق توجہ دلاﺅ نوٹس سینٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیا۔ اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ آر ٹی ایس کی ناکامی کی وجوہات اور اس کی ناکامی سے انتخابی نتائج کو نقصان پہنچنے کے حوالے سے تحقیقات ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پورا دن شفاف انتخابات کا عمل جاری رہا اور نتائج کے وقت آر ٹی ایس کیسے ناکام ہوا اور اس ناکامی کے ذمہ دار کون ہیں۔ آر ٹی ایس کی ناکامی کے ذمہ داروں کے تعین کا مطالبہ کرتے ہوئے سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ سینٹ کو آر ٹی ایس کی ناکامی اور وجوہات سے متعلق آگاہ کیا جائے۔
آر ٹی ایس/ تحقیقات