• news

مشن فار ڈیمز سائیکل ریس ابراہیم جاوید نے جیت لی

لاہور (سپورٹس رپورٹر )چیف جسٹس کے مشن پر ڈیمز کی تعمیر کے لیے سائیکلسٹ بھی اِن ایکشن ہوئے، مزار قائد سے آئی آئی چندری گڑھ روڈ تک تیس کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا، اڑتیس منٹ اور تیس سیکنڈ کے کم ترین وقت کے ساتھ کراچی ساؤتھ کے ابراہیم جاوید جیت گئے۔کراچی میں گریڈ سپریم کورٹ مشن ڈیم فار پاکستان سائیکل ریس کا انعقاد ہوا، مزار قائد سے آئی آئی چندری گڑھ روڈ پر تیس کلومیٹر فاصلہ طے کرنے کا ریلی مقابلہ ہوا جو ابراہیم جاوید نے جیت لیا، انہوں نے مقررہ فاصلہ 38 منٹ 30 سیکنڈ میں طے کیا۔ولید رحیم بخش دوسرے اور تیسرے نمبر پر علی الیاس رہے، ڈیمز کی تعمیر کے لیے اٹھارہ اگست کو شیڈول لاہور ٹو ساہیوال سائیکل ریس ہو گی جس میں کراچی ریلی کے پہلے چھ رائیڈر شرکت کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن