• news

کبھی کسی کے کیرئیر میں رکاوٹ نہیں بنی : ریما

لاہور(شوبز ڈیسک)نامور اداکارہ ریما نے کہا ہے کہ کبھی کسی کے کیرئیر میں رکاوٹ نہیں بنی بلکہ ہمیشہ کسی بھی پراجیکٹ میں نئے آنے والوں کی حوصلہ افزائی ہی کی ہے ،آگے بڑھنے کی لگن ہونی چاہیے لیکن کسی کا حق نہیں مارنا چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسان کو پتھر کی طرح نہیں بلکہ دریا کی طرح ہونا چاہیے ۔ پتھر نہ صرف راستے کی رکاوٹ ہوتا ہے بلکہ خود بھی آگے نہیں بڑھتا جبکہ دریا میں انتہائی وسعت ہوتی ہے اور وہ آگے بڑھتا ہے ۔ کبھی کسی کے کیرئیر میں رکاوٹ نہیں بنی بلکہ دوسروں کی کامیابی پر ہمیشہ خوشی کا اظہار کیا ہے اور اسے آگے بڑھنے میں بھی مدد دی ہے ۔ اداکارہ کامزید کہنا تھاکہ شادی کے بعد زندگی میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں اور اب فیصلے تنہا نہیں بلکہ مشاورت سے اور سوچ سمجھ کر کرنا پڑتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن