جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو تیسرا ون ڈے ہرا کر سیریز جیت لی
لاہور (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ نے ریزا ہینڈرکس کی سنچری کی بدولت سری لنکا کو پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں 78رنز سے ہراکر سیریزمیں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو مہنگا ثابت ہوا۔ جنوبی افریقن بلے بازوں نے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا ۔ ہاشم آملہ اور کوینٹن ڈی کاک نے اننگز کا آغاز کیا اور 42رنز کے مجموعی سکور پر پہلی وکٹ گری جب کاک صرف رنز بناکرپویلین لوٹ گئے ۔ اس کے بعد ہاشم آملہ اور ریز ہینڈرکس نے اننگز کو سنبھالا اور ٹیم کو مضبوط پوزیشن پر لاکھڑا کیا۔ ہاشم آملہ 59رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ ریز ا ہینڈرکس نے 102رنز بنائے اور اپنے ڈیبیو ون ڈ ے میں سنچری بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں اپنا نام در ج کرالیا ۔ کپتان فف ڈوپلیسی دس ‘جین پال ڈومینی 92‘ڈیوڈ ملر 51اور ملڈر دو رنز بناکر آئو ٹ ہوئے ۔ پھہلو کواو چوبیس رنز پر نا ٹ آئوٹ رہے ۔ جنوبی افریقہ نے 7وکٹوں کے نقصان پر 363رنز بنائے ۔تھسار ا پریرا نے چار ‘کمارا نے دو جبکہ دننجیا نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ جواب میں سری لنکن ٹیم 45.2اوورز میں 285رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ اوپل تھرنگا انیس ‘ڈکویلا دس ‘پریرا ستائیس ‘کوشل مینڈس اکتیس ‘تھسارا پریرا سولہ ‘اینجلو میتھیوز بتیس ‘ڈی سلوا 84‘دننجیا سینتیس ‘سرنگا لکمل بارہ اور جے سوریا صفر پر آئوٹ ہوئے ۔ کمارا سات رنز پر ناٹ آئوٹ رہے ۔ نگیڈی نے چار ‘پھہلوکوایو نے تین ‘تبریز شمسی نے دو جبکہ ملڈر نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ ریز ا ہینڈرکس کومیچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔