• news

اسلام کی حقیقی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت ہے: مرکزی علما کونسل

لاہور(خصوصی نامہ نگار) ملک میںدہشت گردی، انتہاپسندی کو فروغ دینے کی ششیں کی جارہی ہیں۔ اسلام کی حقیقی تعلیمات کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسلام کے نام پر باطل نظریات پھیلانے والوں کیخلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کی جائے۔ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے اسباب دینی یا مذہبی نہیں بلکہ دین اسلام کا نام غلط طورپر استعمال کیا جارہا ہے۔ انتہاپسندانہ سوچ کے خاتمے کیلئے مستقل بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔ نوجوان نسل کو اسلام کے حقیقی پیغام امن ومحبت سے آگاہی حاصل کرنا ہوگی۔ انتہاپسندانہ سوچ اور عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے رویوں کو روکنا ہوگا اور ان اسباب کو تلاش کرنا ہوگا جن کی وجہ سے معاشرہ تباہی کی طرف جارہا ہے۔یہ بات مرکزی علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا محمد شاہ نواز فاروقی، وائس چیئرمین مولانا عبید الرحمن ضیائ، حافظ شعیب الرحمن، حافظ محمد طیب قاسمی، مولانا خالد محمود سرفرازی، مولانا عمر قاسمی، مولانا محمد مشتاق لاہوری،مولانا مشرف حسین، مولانا عبید اللہ حیدری، مولانا فیاض حسین نے شیخوپورہ میں’’پر امن پاکستان کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کا مقررین نے کہا کہ مرکزی علماء کونسل دہشت گردی، انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔ اسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ وقت اہم ضرورت ہے۔ پاکستان سے دہشت گردی، انتہاپسندی،فحاشی وعریانی کے خاتمے، اسلام اور پاکستان کے تحفظ، عدل وانصاف کی فراہمی کیلئے جدوجہد ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن