• news

ووٹ کو عزت اور تحفظ دئیے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا: پیر اشرف رسول

فیروزوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ لے کر آنے والی جماعت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جا ئے گا، ووٹ کو عزت اور اسے تحفظ دیئے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑ ھ سکتا، جمہوریت کی بالا دستی اور عوام کے لیے اپنی جدوجہد جار ی رکھیں گے تمام رکاوٹوں اور مشکلات کے باوجود پنجاب میں مسلم لیگ (ن ) بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آئی ہے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دینے والے کارکن ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکٹریٹ رچنا ٹائون میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ، پیر محمد اشرف رسول نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پنجاب میں مسلم لیگ ( ن) کے مینڈیٹ کا احترام کر تے ہو ئے حکومت سازی میں رکاوٹ نہیں ڈالنا چاہئے، یہی جمہوریت کا حسن ہے، عوام نے مسلم لیگ ( ن) کو ووٹ دے کر کارگردگی اور خدمت کی سیاست پر اعتماد کا اظہار کیا ہے حالا نکہ ن لیگ کو الیکشن میں ہاتھ پائوں باند ھ کر اترا گیا مگر اسکے باوجود مسلم لیگ ن سے محبت کی انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کر انے والوں کی اصل چہرے چند ماہ میں سامنے آجا ئیں گے ، مسلم لیگ ن کے دورے حکومت میں ہو نیوالے ترقیاتی کاموں کو عوام کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے، ہماری جڑی عوام کے اندر مضبوط ہیں عوام کی خدمت کے عمل کو جاری رکھیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن