• news

تحریک انصاف بددیانت ارکان اسمبلی پر بھی کڑی نظر رکھے گی: آفتاب عالم

رائے(نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنما صدر یوسی بھوبتیاں چودھری آفتاب عالم نے کہا کہ حکومت سازی کے بعد عمران خان قوم سے کئے وعدوں کو پوراکرکے ثابت کریں گے کہ وہ جو کہتے ہیں کردکھاتے ہیں،اور یہ کوئی بڑی مشکل اور ناممکن بات نہیں ،عوام نے انہیں موقع دیا ،اگر وہ قوم کا مال امانت سمجھ کر ملک کی تعمیروترقی پر لگائیں اور سادگی قائم رکھیں تو پاکستان میں تبدیلی مشکل نہیں،آج تک روائتی سیاستدان باریاں لیکر لوٹ مار کرتے آئے ہیں،عمران خان اپنے مشن پر عمل پیرا ہوکر یہ روائت ختم کروائیں گے ،کابینہ کی تعداد کم سے کم رکھیں گے ،تاکہ ملکی خزانے پر کم سے کم بوجھ پڑے ،انہوں نے کہا کہ اپنی قیمت لگانے کے بعد جوبددیانت ارکان اسمبلی ان کے ساتھ ملے ہیں ان پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن