شیخوپورہ (ن) لیگ کا قلعہ، عوام نے ثابت کردیا: جاوید لطیف
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و نومنتخب رکن قومی اسمبلی میاںمحمد جاوید لطیف نے کہا کہ شیخوپورہ مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے ،عوام نے شیر پر مہر لگا کر ثابت کردیا کہ مسلم لیگ(ن) ہی عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمان جماعت ہے پارٹی کے نومنتخب ارکان اسمبلی انشاء اللہ عوامی مینڈیٹ کا بھرپور دفاع کریں گے اور پہلے سے بھی بڑھ کر عوام کی دل و جان سے خدمت کریں گے ہمارے دروازے چوبیس گھنٹے حلقہ کی عوام کے لئے کھلے ہیں،ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے ڈیرہ پر جشن آزادی کی تیاری کے سلسلہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق امیدوار پی پی 140 یاسر اقبال گجر، پی پی142 ملک اشتیاق احمد، مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں محمد پرویز،جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال ، سٹی مسلم لیگ ن قائم مقام صدر میاں منور اقبال، میجر حسن سردار، حاجی یعقوب بگا شیخ، میاں اعجاز احمد ، میاں رفاقت علی، ملک ندیم یوسف ڈھلوں، شیخ عظیم جاوید، میاں ذیشان پرویز شانی، ملک عرفان اسلام، رانا محمد عباس، میاں تنویر احمد، ملک طارق عزیز،ڈاکٹر ہاشم مقبول، میاں انیس علی، اعظم بٹ، رانا وقار مشتاق، غلام رسول شانی، جاوید ایم بھٹی، رانا ریاض، رانا محمد مہران، رانا سمیع الیاس، رانا حاجی سرفراز، رانا بابر، طاہر محمود بھٹی، ارسلان گوندل، اکرم جٹ، طاہر ٹیٹو ورک، شفاعت علی چوہان، رائے عادل زیبر، سید واجد بخاری، سیٹھ منظور احمد، چوہدری فاروق ورک، حمزہ ندیم ملک، پیر انور شاہ، میاں زاہد حسین جالندھری، قدیر قاضافی بھٹی و دیگر بھی موجود تھے۔