• news

اپوزیشن کا اتحاد بری طرح ناکام ہوگا: اسد کھوکھر

رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنما ملک اسدعلی کھوکھر نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کے خلاف بنائے گئے اتحاد بری طرح ناکام ہوں گے ،عمران خان قوم سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں کسی سیاسی دبائو کا شکاراور بلیک میل نہیں ہوں گے ،ملک کو کرپشن اور کمیشن کی لعنت سے چھٹکارا دلانے ،عام آدمی کو بروقت سستا اور شفاف انصاف فراہم کرنے ،غیر ملکی قرضوں سے نجات اور صاف پانی کی فراہمی کیلئے ڈیمز کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیحات ہیں،امریکہ اور دوسرے یورپین ممالک سے امداد لینے کی بجائے ملک کے اندر خودانحصاری اور خودداری پیدا کرنے کیلئے احسن اقدامات کئے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن