• news

لاکھوں مقدمات فیصلوں کے منتظر، چیف جسٹس سے عدالتوں کی چھٹیاں ختم کرنے کی اپیل

لاہور(خصوصی رپورٹر) سماجی رہنما اشرف عاصمی نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان خود تو اتوار کے روز بھی رات گئے تک کام کر رہے ہیں۔ ماتحت عدالتوں اور ہائی کورٹس جہاں لاکھوں مقدمات زیر سماعت ہیں اور عوام انصاف کے لیے دھکے کھارہے ہیں۔ ماتحت عدلیہ جہاں عوام انصاف کے لیے دھکے کھا رہی ہے وہاں ایک ماہ کی چھٹیاں کردی گئی ہیںاور ہائی کورٹ میںدو ماہ کی چھٹیاں کی جارہی ہیں۔ چیف جسٹس ماتحت عدلیہ اور ہائی کورٹ میں چھٹیاں ختم کرنے کا اعلان فرمائیں۔

ای پیپر-دی نیشن