• news

;نثار کی مسلم لیگ میں واپسی کی کوئی کوشش نہیں کی جارہی، ذرائع

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کی مسلم لیگ ن میں واپسی کی کوئی کوشش کی جارہی ہے اور نہ ہی وہ 34 سالہ سیاسی رفاقت ختم ہونے پر واپسی کیلئے راہ تلاش کررہے ہیں تاہم انہوں نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ پی ٹی آئی کے غلام سرور خان کی جانب سے این اے 59 یا 63 میں سے کوئی نشست خالی ہونے کی صورت میں حلقے کے عوام کی مشاورت سے انتخاب لڑیں گے۔ راولپنڈی سے متعدد مسلم لیگی رہنماو¿ں کا درپردہ چوہدری نثار علی خان سے رابطہ ہے لیکن وہ عوامی سطح پر اس کا اعتراف نہیں کرتے۔ راولپنڈی سے ایک بڑے مسلم لیگی لیڈر کو چوہدری نثار علی خان کےخلاف انتخاب لڑنے کی ہدایت کی گئی تو اس نے اسے نظرانداز کردیا۔ چوہدری نثار علی خان اپنی ”شکست“ کے تمام عوامل کو اکٹھے کر رہے ہیں جنہیں جلد منظر عام پر لائیں گے۔
نثار

ای پیپر-دی نیشن