• news

ہائبرڈ جنگ میں نوجوان دشمن کا بڑا ہدف‘ قوم ریاست ملکر انتہا پسندی کا خاتمہ کرے گی : آرمی چیف

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر+نیوز ایجنسیاں) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ انتہاپسندی و دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے، ریاست انتہا پسندی و دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا تہیہ کیے ہوئے ہے۔ وہ پیر کو آئی ایس پی آر میں انٹرن شپ مکمل کرنے والے نوجوانوں سے خطاب کر رہے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس پی آر ڈائریکٹوریٹ کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے آئی ایس پی آر میں انٹرن شپ کرنے والے نوجوانوں کے ساتھ تعارفی سیشن رکھا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس پی آر میں انٹرن شپ مکمل کرنے والے نوجوان طلباءوطالبات کو مبارکباد پیش کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا پورا اعتماد ہے پاکستان کے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو محسوس کر رہے ہیں، نوجوان پاکستان کو امن اور ترقی کے نئے دور کی طرف لے جائیں گے۔ انہوں نے کہا ریاست نے انتہاپسندی و دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا آج جنگ کی نوعیت اور کردار بدل چکے ہیں، ہائبرڈ وار میں نوجوان اب ہمارے دشمنوں کا بڑا ہدف ہیں، نوجوان پرعزم رہیں اور ایسے تمام خطرات کو شکست دیں۔ آن لائن کے مطابق آرمی چےف جنرل قمر جاوےد باجوہ نے کہا پاکستان کے نوجوان باصلاحےت اور پر عزم ہےں، پاکستان مےں امن و ترقی کےلئے نوجوان اپنا کرادار ادا کرےں۔ فاٹا کے خیبرپی کے مےں انضمام سے خطے مےں امن و استحکام اور خوشحالی آئے گی ۔ پاک فوج بلوچستان مےں تعمےر و ترقی اور تعلےم کی فراہمی کےلئے کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے۔ پاکستان کے نوجوان دہشت گردی سمیت ملک کو لاحق دیگرخطرات کوختم کرتے ہوئے وطن عزیزکو ترقی کی شاہراہ پر لیکرجانے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا آج کے دور میں جنگ کی ماہیت اور نوعیت بدل چکی ہے اور دشمن کا ٹارگٹ نوجوان نسل ہے، ہائبرجنگ کے طریقہ کار کو پاکستان کے نوجوان شکست دیں گے اور یقینی طور پر وطن عزیز کو خطرات سے نجات دلانے میں بھرپورکردار ادا کریں گے۔پوری قوم، ریاست اور نوجوان ملکر انتہا پسندی کا خاتمہ کرتے ہوئے ملک بھر میں امن و سلامتی قائم کریں گے۔انہوں نے کہا فاٹا کے خبر پی کے میں انضمام سے دہشت گردی کا شکار یہ علاقہ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح ترقی کرے گا۔ خوشحال بلوچستان کے تحت نہ صرف صوبے میں نسٹ کیمپس قائم کی جا رہا ہے بلکہ دیگر ترقیاتی منصوبے بھی بلوچ نوجوانوں کیلئے پایہ تکمیل تک پہنچ رہے ہیں۔ نوجوان اس ملک کی طاقت ہیں، آرمی چیف نے کہا مجھے پوری امید ہے وطن عزیز نوجوان قیادت میں محفوظ اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں ضرور شامل ہوگا۔سٹاف رپورٹر کے مطابق آرمی چیف نے کہا جنگ سے متاثر قبائلی علاقوں کو دیرپا امن، استحکام، سماجی معاشی ترقی ملنی چاہئے ۔
آرمی چیف

ای پیپر-دی نیشن