• news

عمران کی سوتیلی بیٹی مہرالنسا حیات سہیلی سمیت تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹرسے+صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی بیٹی مہرالنسا حیات نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی سے ان کی بیٹی نے بنی گالہ میں ملاقات کی جس میں مہرو حیات کے ہمراہ انکی سہیلی فرح خان بھی موجود تھیں۔ بشری بی بی سے ملاقات میں ان کی بیٹی مہرو حیات اور فرح خان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر بشری بی بی نے کہا کہ خواتین کے مسائل حل کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ مہرو حیات اور فرح خان نے عمران سے بھی ملاقات کی۔ مےرو حےات نے سماجی و کاروباری خاتون شخصےت فرح خان کے ساتھ عمران خان سے ملاقات کی، دونوں خواتےن کو عمران خان نے گلے مےں پی ٹی آئی پرچم کے سکارف بھی پہنائے اور انہےں تحرےک انصاف مےں خوش آمدےد کہا۔ دونوں خواتےن نے عمران خان کی قےادت اور پارٹی منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کےا، دونوں خواتےن نے کہا کہ نوجوان نسل مےں سےاسی شعور اجاگر کرنا عمران خان کا بڑا کارنامہ ہے، انہوں نے عمران خان کے سےاسی وےژن کو بھی خراج تحسےن پےش کےا۔

مہرحیات

ای پیپر-دی نیشن