پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں 146 ارکان نے شرکت کی، ذرائع ‘متوقع گورنر سندھ عمران اسماعیل کو مبارکبادیں
اسلام آباد (عزےز علوی) 25 جولائی کے عام انتخابات کے نتےجے مےں وجود مےں آنے والی پی ٹی آئی کی پارلےمانی پارٹی کا پہلا اجلاس دن دو بجے مےرےٹ ہوٹل مےں ہوا جس مےں پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق 146 ارکان شرےک ہوئے نومنتخب ارکان قومی اسمبلی نے شرکت کی نومنتخب ارکان بڑی بڑی عالےشان گاڑےوں مےں سوار ہاتھوں مےں مہنگے موبائل فونوں پر نظرےں جمائے شرکت کےلئے پہنچے۔ چےئرمےن تحرےک انصاف کے چےئرمےن عمران خان عےن دن دو بجے ہال مےں داخل ہوئے تو پارٹی ارکان نے کھڑے ہوکر ان کا استقبال کےا کافی دےر تک ہال تالےوں سے گونجتا رہا۔ عمران خان نے معمول کی کارروائی کے آغاز سے قبل ان پارٹی شہداءکےلئے فاتحہ خوانی کرائی جو پی ٹی آئی کی22 سالہ جدوجہد مےں جان کی بازی ہار گئے تھے۔ کراچی سے پی ٹی آئی رہنماءعمران اسمعٰےل اجلاس مےں پہنچے تو شرکاءانہےں گورنر سندھ بننے کی اطلاعات پر مبارکباد پےش کرنے لگے۔ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر جو گزشتہ روز گھوڑے سے گرجانے کے باعث زخمی ہوگئے تھے پارلےمانی پارٹی کے اجلاس مےں پہنچے تو بڑی تعداد مےں ارکان ان کی خےرےت پوچھنے ان کے ارد گرد جمع ہوگئے۔ عوامی مسلم لےگ کے سربراہ شےخ رشےد احمد تحرےک انصاف کی پارلےمانی پارٹی کے اجلاس مےں واحد اتحادی کی حےثےت سے شرےک ہوئے وہ اجلاس مےں ہر اےک کی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔ اجلاس مےں سےنئر رہنماءاور پی ٹی آئی مےں آزاد ارکان کی شمولےت کرانے مےں سب سے نماےاں رہنے والے جہانگےر ترےن منظر سے اوجھل تھے ارکان کی اکثرےت پوچھتی رہی ترےن سائےں کدھر ہےں؟ ڈاکٹر بابر اعوان، نعےم الحق چےئرمےن عمران خان کے ہمراہ پہنچے اور سٹےج پر بےٹھ گئے عمران خان کے دائےں جانب شاہ محمود قرےشی اور بائےں جانب پروےز خٹک کو سےٹ دی گئی۔ اجلاس مےں شرکت کےلئے آمد پر عمران خان پہلے سٹےج کی سامنے کی سےٹ پر نومنتخب ارکان مےں بےٹھ گئے۔ ڈاکٹر عارف علوی ہوٹل مےں داخل ہوئے تو وہاں جمع پی ٹی آئی کے کارکن ان کے ساتھ سےلفےاں بنانے مےں مصروف ہوگئے۔ اجلاس مےں جنرل سےٹ پر منتخب ہونے والی تحرےک انصاف کی واحد رکن قومی اسمبلی زرتاج گل شرےک تھےں دےگر ارکان ےہ کہہ کر ان کا دےگر ارکان سے تعارف کراتے رہے کہ ڈےرہ غازےخان مےں بڑے سےاسی قبےلوں کو ہرا کر آئی ہےں۔ اجلاس مےں شاہ محمود قرےشی نے نومنتخب ارکان کو قومی اسمبلی کے اجلاسوں کی کارروائی اور پارلےمانی طور طرےقوں کے بارے مےں برےفنگ دی۔
ترین اوجھل