اداکار حیدر سلطان کی فلم ’’جواریہ‘‘ فلم بینوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب
لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکار حیدر سلطان کی پنجابی فلم ’’جواریہ ‘‘ نے فلم بینوں کی توجہ حاصل کرلی۔ حیدر سلطان کاکہناتھا کہ میری فلم کو عوامی حلقوں کی جانب سے بڑی پذیرائی مل رہی ہے جس سے فلمسازوں کے حوصلے بھی بلند ہوئے ہیں۔ میں مزید پانچ پنجابی فلموں میںکام کررہا ہوں جو مختلف موضوعات پر بنائی جا رہی ہیں۔اب دوبارہ پنجابی فلموں کا دور شروع ہونے والا ہے اور اس میں سب کو اپنا اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنے کرداروں کے ساتھ انصاف کروں جس کیلئے محنت کرتاہوں۔