• news

زلمی آزادی کپ آج سے خیبر پی کے میں شروع

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام زلمی آزادی کپ آج سے خیبر پختونخواہ میں شروع ہورہاہے۔ زلمی آزادی کپ سات سے چودہ اگست تک خیبر پختونخواہ میں منعقد ہوگا۔جس میں صوبے بھر سے ساٹھ ٹیمیں شریک ہوں گی اور ایونٹ میں ہزار سے زائد نوجوان کرکٹرز شریک ہوں گے۔پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ ہنڈرڈ پچز پراجیکٹ اور زلمی سکول لیگ کے بعد زلمی مدرسہ لیگ اور اب زلمی آزادی کپ کا انعقاد جہاں صوبے میں نوجوان کرکٹرز کو صلاحیتوں کا اظہار کا موقع دے گا وہیں نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئیگا۔ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب ارباب نیازسٹیڈیم پشاور میں ہوگی جس میں پشاور زلمی کے ہیڈکوچ محمد اکرم ، پشاور زلمی کے نوجوان کرکٹرز ثمین گل اور محمد عارف بھی شریک ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن