ساف انڈر 15 ویمنز فٹبال چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم بھوٹان چلی گئی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ساف انڈر 15 ویمنز فٹبال چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم بھوٹان روانہ ہو گئی۔ 9 اگست سے 19اگست تک تھمفو میں شیڈول ایونٹ کیلیے منتخب قومی سکواڈ میں عدن آفتاب، عالیہ صادق، نور قیصر، انوشے عثمان، فاطمہ سحر، رمشا نیازی، سماویہ یاسر، نادیہ کریم، سیدہ ام زنیرہ شاہ، فیامہ قیوم، علیزہ، شمائلہ حسین، مریم زہری، علینہ اصفہانی، شانزہ، صنوبر، سیمل سعد، عائشہ نسیم، زارا حمید، نبیہا اسد قریشی شامل ہیں۔ محمد رشید ہیڈ کوچ، کرن الیاس غوری اور اسماء عثمان اسسٹنٹ کوچز، ساجدہ فجر فزیو، جعفر خان گول کیپر کوچ کے طور پر سکواڈ کے ہمراہ روانہ ہوئے۔ قومی ویمنز انڈر15ٹیم ساف چیمپئن شپ میں اپنی مہم کا آغاز ایونٹ کے افتتاحی روز بنگلہ دیش کیخلاف میچ سے کرے گی۔