6 ملکی ہاکی سیریز اوپن ٹورنامنٹ راولپنڈی سے لاہور شفٹ
لاہور(سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ستمبر میں پاکستان میں ہونے والی چھ ملکی ہاکی سیریز اوپن ٹورنامنٹ کو پنڈی سے لاہور شفٹ کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ چھ ملکی ٹورنامنٹ بائیس ستمبر سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہوگا جس میں عمان، سری لنکا، قازقستان، بنگلہ دیش، افغانستان اور قطر کی ٹیمیں شامل ہیں۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک اینڈ ڈویلپمنٹ اولمپئن نوید عالم کا کہنا تھا کہ ایشین ہاکی فیڈریشن کی معاونت سے ہونے والے ایو نٹ کی تیاریاں جاری ہیں۔ غیر ملکی ٹیموں کی بھرپور میزبانی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر پی ایچ ایف بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کی خواہش اور کوشش ہے کہ یہ ایونٹ ہر لحاظ سے یادگار ہو۔ چودہ برس بعد ایف آئی ایچ ایونٹ کی میزبانی سے پاکستان کا وقار بلند ہوگا۔