جیمز اینڈرسن بڑی انجری سے بال بال بچ گئے
لندن (سپورٹس ڈیسک)بھارت کو پہلے ٹیسٹ میچ میں چوتھے ہی دن شکست دینے کے بعد انگلش کرکٹرز ان دنوں سیرو تفریح سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور اسی دوران انگلش فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن بڑی انجری سے بال بال بچ گئے۔اگلے ٹیسٹ میچ کی تیاریوں سے قبل سیر و تفریح میں مصروف تجربہ کار فاسٹ باؤلرز جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ نے گالف کھیلنے کا فیصلہ کیا ۔اس دوران اینڈرسن نے بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن ان کے شاٹ پر گیند ایک درخت سے ٹکرا کر ان کے چہرے پر جا لگی۔