• news

سپاٹ فکسنگ سکینڈل : ناصر جمشید کیخلاف فیصلہ محفوظ 15 روز میں سنایا جائیگا

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان سپر لیگ ٹو سپاٹ فکسنگ سیکنڈل میں ناصر جمشید کیس کا فیصلہ محفوظ، ٹریبونل 15 دن میں سنائے گا۔پاکستان سپرلیگ میں پیش آنیوالے سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں آخری کھلاڑی ناصر جمشید کے کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد پی سی بی انٹی کرپشن ٹریبونل نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونیوالی آخری سماعت میں پی سی بی اور ناصر جمشید کے وکلاء نے اپنے اپنے دلائل مکمل کیے۔ قواعد کے مطابق ٹربیونل کیس کا فیصلہ 15 روز میں سنانے کا پابند ہے اور پندرہ روز میں فیصلہ سنا دیا جائیگا۔ پی سی بی کا موقف ہے کہ ناصر جمشید نے محمد عرفان، شرجیل اور خالد کو فکسنگ کی آفر کی۔ ناصر جمشید کا موقف ہے کہ کرکٹ بیٹ فروخت کرنے کا کاروبار کرتا ہوں، اس لیے پلیئر سے رابطہ رہتا ہے، سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونا محض الزام ہے۔

ای پیپر-دی نیشن