فٹبال میچ میں مانچسٹر سٹی نے چیلسی کو دو صفر سے ہرا دیا
لندن(صباح نیوز)لندن میں کھیلے گئے فٹبال میچ میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے چیلسی کو زبردست کھیل کے بعد دو صفر سے ہرا دیا ہے۔ لندن میں کھیلے گئے فٹبال میچ میں چیلسی اور مانچسٹر سٹی کے درمیان جوڑ پڑا۔دونوں ٹیموں نے کھیل کے آغاز سے ہی ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر حملوں کا آغاز کر دیا، مانچسٹر سٹی میچ کے 13ویں منٹ میں پہلا گول داغنے میں کامیاب ہو گئی، اس کے بعد پہلے ہاف کے اختتام تک کوئی ٹیم مزید گول نہ کر سکی۔58ویں منٹ میں ایک بار پھر ٹیم مانچسٹر نے گیند کو حریف گول پوسٹ میں پہنچا کر برتری دو صفر کر دی جو آخر تک برقرار رہی۔