ٹی ٹونٹی کی نئی رینکنگ جاری ، پاکستان بدستور سرفہرسٹ
دبئی (سپورٹس ڈیسک)پاکستانی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹی ٹونٹی ٹیم رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ ویسٹ انڈیز ساتویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر برقرار ہیں۔ پیر کو آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ کے بعد تازہ ترین ٹی ٹونٹی ٹیم رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت پاکستانی ٹیم 132 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بدستور سرفہرست ہے۔ بھارت دوسرے، آسٹریلیا تیسرے، انگلینڈ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، جنوبی افریقہ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ ویسٹ انڈین ٹیم بنگلہ دیش کے ہاتھوں ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست کے باوجود ساتویں نمبر پر برقرار ہے۔ افغانستان آٹھویں، سری لنکا نویں نمبر پر موجود ہے، بنگلہ دیشی ٹیم کالی آندھی کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے کے باوجود دسویں نمبر پر برقرار ہے۔