• news

سرگود ھا: طالبہ اغوا اور زیادتی کیس ملزم کو 25 سال قید با مشقت کی سزا

سرگودھا(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج سرگودھا نے آٹھویں جماعت کی طالبہ کے اغوا اور زیادتی کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو 25 سال قید بامشقت ایک لاکھ معاوضہ کی ادائیگی کا حکم سناتے ہوئے دیگر 2 ملزموں کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا۔ذرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ جناح کالونی کی آٹھویں کی طالبہ ماہ نور کو 14 فروری 2017 کے روز وقاص نے ساتھیوں الیاس اور تصور کی مدد سے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر محبوس رکھا اور مغویہ طالبہ کو سات یوم تک زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔

ای پیپر-دی نیشن