• news

کراچی : گاڑی کی ٹکر سے ناکے پر کھڑے دو رینجرز اہلکار زخمی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5میں ٹریفک حادثہ میں دو رینجرز اہلکار زخمی ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سنیپ چیکنگ پر کھڑے اہلکاروں کو گاڑی سوار نے ٹکر مار دی ۔ رینجرز اہلکاروں اصغر اور حوالدار خضر کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ رینجرز اہلکار اصغر کی حالت تشویشناک ہے۔ ڈرائیور کو حراست میں لیکر گاڑی قبضے میں لے لی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن