• news

شادی سے انکار پر سابق تھائی حسینہ کو دوست سمیت سرعام قتل کردیا گیا

بینکاک(این این آئی) تھائی لینڈ میں شادی اور جسمانی تعلقات سے انکار پر سابق حسینہ اور اس کے ایک دوست کو قتل کردیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق صوبے چون بوری میں سیاحتی مقام پر سیاحوں کے سامنے تشدد کیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 20 سالہ پاوینا نموئنگرک جو اس وقت ایک ڈانس بار میں ڈانسر تھیں انہیں اپنی سالگرہ سے ایک دن قبل اپنے 21 سالہ دوست ننتا چائی سمیت بیہمانہ تشدد کرکے قتل کیا گیا۔امریکی ٹی وی کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ سابق حسینہ اور ڈانسر 20 سالہ پاوینا نموئنگرک اور ان کے ایک دوست کو سر اور سینے پر تشدد کرنے کے بعد گولیاں مار کر ہلاک گیا۔

ای پیپر-دی نیشن