عاصم امام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی خدمات صوبائی حکومت سے واپس
پشاور (بیورو رپورٹ) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ پشاور نے عوامی مفاد میں ایک جوڈیشل آفیسر کی تعیناتی و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ محمد عاصم امام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی خدمات صوبائی حکومت سے واپس لے لی گئیں ہیں اور اُن کی بطور جج اینٹی ٹرررزم کورٹ مردان میں تعیناتی کے لئے اُنہیں او ایس ڈی پشاور ہائی کورٹ پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔