• news

امریکہ:12 سالہ لڑکے کا بائیو میڈیکل فزکس کے میدان میں انوکھا اعزاز

میکسیکو(آئی این پی ) امریکہ کے شہری میکسیکو میں 12 سالہ کارلوس انٹونیو سانتا ماریا پیر کے روز نیشنل یونیورسٹی آف میکسیکو میں بائیو میڈیکل فزکس کے شعبے میں قدم رکھے گا تو یونیورسٹی کے کم عمر ترین طالب علم ہونے کا اعزاز حاصل کرلے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یونیورسٹی میں ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں کارلوس نے واضح کیا کہ میرا مقصد بنیادی عناصر کی فراہمی ہے تاکہ ڈاکٹر اور سائنس دان حیاتیاتی مسائل کے حل تلاش کرسکیں۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق داخلہ ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد انتہائی اعلی صلاحیتوں کا مالک کارلوس پیر کے روز سے اپنی بائیو میڈیکل فزکس کی تعلیم کا آغاز کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن