قیام پاکستان کے مقاصد کے حصول کیلئے آزادی جیسے جذبے سے کام کرنا ہوگا: افضل ورک
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پی پی 139 کے سابق آزاد امیدوار حاجی محمد افضل ورک نے کہا ہے کہ حصولِ پاکستان کے مقاصد حاصل کرنے کیلئے تحریک آزادی والا جذبہ بیدار کرنے کی اشد ضرورت ہے قیام پاکستان کے بعد حصول پاکستان کے مقاصد حاصل کرنے کیلئے بدقسمتی سے اتنا کام نہیںہوسکا جس کی شدید ضرورت تھی انہوں نے کہاکہ انگریز کی غلامی سے جان چھڑوانے کیلئے ہمارے بزرگوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔