• news

ووٹ کی عزت کی بجائے مرضی کیخلاف فیصلے مسلط کئے گئے: جاوید لطیف

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء میاں جاوید لطیف ایم این اے نے کہا کہ ووٹ کو عزت دینے کی بجائے عوام کی مرضی کیخلاف اپنے فیصلے مسلط کیے گئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجراں کی طرف سے اظہار تشکر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میاں محمد پرویز،ملک پرویز اقبال،حاجی شیخ محمد یعقوب بگا،رانا اشرف خان،احمد خورشید، میاں عبدالرشید،شیخ عظیم جاوید،میاں رفاقت علی،میاں تنویر،اکبر علی چوہان،رانا مہران، میاں اعجاز احمد، میاں منور اقبال، ،ملک عرفان اسلام، ملک محمو د طاہر اور دیگر بھی موجود تھے۔ میاں جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف سے اقتدار چھیننے کے بعد ملک میں دوبارہ دہشتگردوں نے سر اٹھا لیا، چلاس اور دیامر میں گرلز سکولوں کو نذر آتش کرنے سمیت انتخابات میں دہشتگردی کے واقعات ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پورے ملک میں دہشتگردی کیخلاف انتہائی اہم آپریشن کروائے اور کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر کیا سینکڑوں کی تعداد میں ٹارگٹ کلرز بھتہ خور منشیات فروشوں دہشتگردوں کو پکڑا اور اب تحریک انصاف ان کو ریلیف دینے کے لیے حکومت میں شامل کر رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن