• news

ایم سی گرلز سکول کے تالے توڑ کر قبضہ کی کوشش

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ہمایوں بازار میں واقع گورنمنٹ ایم سی گرلز پرائمری سکول کی عمارت کے تالے توڑ کر محکمہ اوقاف کے عملہ نے قبضہ کرلیااطلاع پا کر ٹیچرز اور طالبات کی بڑی تعداد سکول کی عمارت کے باہر جمع ہوگئی جنہوں نے محکمہ اوقاف کی اس تعلیم دشمن کارروائی کے خلاف شدید احتجاج کیا جس میں مقامی سماجی و شعبہ تعلیم کی تنظیموں کے عہدیداران بھی شامل ہوگئے اور قبضہ کی اس کاروائی کے خلاف شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر اوقاف محمد اسحاق اس سے قبل بھی قبضہ کی کوشش کرچکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن