بغیر اجازت کھالیں اکٹھی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
ننکانہ صاحب (نامہ نگار+نمائندہ خصوصی +نامہ نگار خصوصی) عیدالضحیٰ کے موقع پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے خواہشمند فلاحی و مذہبی تنظیموں اور اداروں کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس سے اجازت لینا لازمی ہوگا،صرف رجسٹرڈ خیراتی ادارے، تنظیمیں اور مدارس ہی این او سی کیلئے درخواست کے مجاز ہونگے،ڈیلرز اور ٹینریز مالکان کھالیں خرید کر بذریعہ بنک ادائیگی کے پابند ہونگے، بغیر این او سی قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنیوالوں اور ان سے کھالیں خریدنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔ان خیالا ت کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور نے عیدالاضحی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر،ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس، ریسکیو1122،سپیشل برانچ کے علاوہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔