ٹراماسینٹر سرائے مغل میں سہولتوں کا فقدان
سرائے مغل(نامہ نگار)ٹراما سینٹر میں سہولتیں نہ ہونے کے باعث مریضوںکو مشکلات کا سامنا ہے سماجی رہنماء ندیم چوہدری نے کہا ٹراما سینٹر میںجانے والے مریضوں کو بھی لاہور ریفر کر دیا جاتا ہے جبکہ ان میںایسے مریض بھی ہوتے ہین جن کے پاس مریض کو لاہور لے جانے کے لئے کرایہ بھی نہیں ہوتا ہے انہوںنے کہا کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے بناہوا ٹراما سینٹرایک ڈرامہ سینٹر بن چکا ہے اور اس میںمریضوںکے لئے کوئی سہولت فراہم نہیںکی گئی ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹراما سینٹر میں ادویات،ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے اور اسے عام مریضوں کے لئے کارآمد بنایا جائے۔