کیا مسلم لیگ ن پنجاب کی دوڑ سے دستبردار ہو گئی؟
لاہور(ساجد ضیائ، دی نیشن رپورٹ) مسلم لیگ ن پنجاب میں سیاسی طور پر بہت فعال ہے، پنجاب اسمبلی اور قومی اسمبلی میں طاقتور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے پر غور کر رہی ہے۔ نومنتخب ارکان اسمبلی کی گفتگو سے لگتا ہے پارٹی کی حکمت عملی تبدیلی ہو چکی ہے۔ خواجہ آصف بھی نمبر گیم کے حوالے سے جواب دینے کیلئے میڈیا سے گریز کرتے ہیں اسی طرح احسن اقبال بھی حکومت سازی کے حوالے سے کچھ نہیں بتا رہے۔ رانا ثناء اللہ بھی خاموش ہیں۔ کیا مسلم لیگ ن پنجاب کی دوڑ سے دستبردار ہو گئی ہے؟ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تحریک انصاف کیلئے مسلم لیگ ن مشکلات پیدا کرے گی۔ مسلم لیگ ن نے امیدیں ختم نہیں کیں۔ پاکستان میں سیاسی صورتحال راتوں رات بدل جاتی ہے، مسلم لیگ ن کی قیادت اب حتمی نمبر گیم کی طرف دیکھ رہی ہے۔