• news

احتجاج کامقصد انتخابی نتائج بے نقاب کرنا، بحران نہیں چاہتے :شہباز شریف

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتخابی نتائج پر تمام سیاسی جماعتوں نے تحفظات اٹھائے ان تحفظات نے الیکشن کمشن کی اہلیت پر سوالیہ نشانہ لگا دیا۔ احتجاج کا مقصد انتخابی نتائج کو بے نقاب کرنا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ احتجاج ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے، ملک میں کسی قسم کا بحران پیدا نہیں کرنا چاہتے۔ بحرانی کیفیت سے نجات کیلئے باہر آ رہے ہیں انتخابی نتائج کو مشکوک بناکر پیش کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن