راشدہ طالب امریکی کانگرس کی پہلی مسلمان خاتون رکن ہونگی
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) امریکی کانگرس میں پہلی مسلمان خاتون رکن منتخب ہونے کے لئے تیار ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریاست مشی گن سے 42 سالہ راشدہ طالب کو امریکی ڈیمو کریٹک پارٹی نے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔ راشدہ طالب کے مقابلے میں فی الحال کوئی ری پبلکن امیدوار نہیں ہے۔ ان کا حلقہ ڈیموکریٹک حلقہ سمجھا جاتا ہے۔ راشدہ طالب نے مشی گن سٹی کونسل میں بھی بطور رکن خدمات انجام دی ہیں۔ فلسطینی نژاد راشدہ کے والدین ساٹھ کی دہائی میں امریکہ آئے تھے۔امریکی وسط مدتی انتخابات میں ریکارڈ90مسلم امیدوار حصہ لے رہے ،مسلمان امیدواروں میں سے زیادہ تر کا تعلق ڈیموکریٹس سے ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکا میں وسط مدتی انتخابات میں 90مسلم امیدوار حصہ لے رہے ہیں، عبدالسید ریاست مشی گن کے گورنرکی حیثیت سے مضبوط امیدوار ہیں، جبکہ حجاب پوش خاتون دیدرا ابود بھی ایریزونا سے سینیٹر کا انتخاب لڑرہی ہیں۔مسلمان امیدواروں میں سے زیادہ تر کا تعلق ڈیموکریٹس سے ہے۔
راشدہ طالب