ووٹ زرداری کیس : عمران آج خود آئیں یا وکیل کے ذریعے جواب دیں : الیکشن کمشن
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن نے عمران خان کی جانب سے ووٹ کی رازداری ظاہر کرنے کے کیس کی سماعت (آج ) کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ الیکشن کمشن میں بابر اعوان پیش ہوئے اور استدعا کی کہ این اے 53 میں از خود نوٹس سے متعلق درخواست آج بدھ کو ہی سنی جائے،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ کی ہی درخواست پر 16 اگست تاریخ مقرر کی تھی، آج نہیں سن سکتے اس کو جمعرات پر رکھ لیں، واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 53 پر ووٹ کی رازداری ظاہر کرنے پر عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روکا ہوا ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن عمران خان کو نوٹس جاری کردیا ہے اور انہیں آج جمعرات کو طلب کر لیا ہے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ووٹ کی راز داری کو افشا کرنے پر عمران خان خود یا اپنے وکیل کے ذریعے آج 9 اگست پیش ہونگے۔ الیکشن کمشن نے کامیاب ارکان کے انتخابی اخراجات کی چھان بین کا فیصلہ کر لیا۔ پولیٹیکل ونگ 90 روز میں انتخابی اخراجات کی چھان بین کرے گا۔ مقررہ مدت میں تحقیقات مکمل نہ ہوئی تو تفصیلات درست سمجھی جائیں گی، قومی اسمبلی کے اخراجات کی حد 40، صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے حد 20 لاکھ مقرر کی گئی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمشن نے عام انتخابات میں جیتنے والے قومی وصوبائی اسمبلیوں کے 815 امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کئے تھے۔عمران خان کی جانب سے ووٹ کی رازداری کی خلاف ورزی سے متعلق پولنگ سٹیشن کے پر یذ ائیڈنگ آفیسر اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میڈیا اور لوگوں کے باعث مجبوراً عمران خان کو سب کے سامنے مہر لگانا پڑی۔ پریذائیڈنگ افسران کی رپورٹ کے مطابق عمران خان ہجوم کے باعث (سکرین ) پردے کے پیچھے نہیں جاسکے۔
الیکشن کمشن