• news

نگران وزیراعظم کے دورہ سوات پر سرکاری اخراجات، وفاقی حکومت نے جواب جمع نہیں کرایا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعظم ناصر الملک کے دورہ سوات پر سرکاری خزانے سے اخراجات ادا کرنے کیخلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیئے ۔جسٹس مامون الرشید شیخ نے بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت حکم کے باوجود وفاقی حکومت نے جواب داخل نہیں کرایا جس پر دوبارہ نوٹس جاری کردیئے گئے۔ درخواست گزار نے بتایا کہ نگران وزیراعظم نے اپنی آبائی رہائش گاہ سوات جانے کے لیے بائیس گاڑیوں کا استعمال کیا ۔ نگران وزیراعظم نے ریاستی ذمہ داری کی بجائے ذاتی امور کے لئے پروٹوکول استعمال کیا ۔ جس سے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ اس معاملے پر کارروائی کرے اور پروٹوکول پر اٹھنے والے اخراجات واپس سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا حکم دے۔
دوبارہ نوٹس

ای پیپر-دی نیشن