• news

بائولر ز کیلئے ہیلمٹ کا استعمال ‘آئی سی سی نے پروگرام کی حمایت کر دی

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ انتظامیہ نے بائولرلرز کی حفاظت کیلئے ہیلمٹ ڈیزائن کرنے کی حمایت کی ہے۔آئی سی سی اجلاس میں مقامی کرکٹ کلبز کے ’ہیڈ پروٹیکشن ‘ پروجیکٹ شروع کرنے کے اقدام کو ترجیح دی گئی۔انگلینڈ کے سابق کپتان مائیک گیٹنگ، بھارت کے سابق کپتان گنگولی سمیت سابق آسٹریلیا کے کپتان رکی پونٹنگ کی زیر صدارت اجلاس میں ماضی کے ایسے واقعات کا جائزہ لیا گیا جس میں بائولرز کو دوران کھیل سر پر چوٹ کھانا پڑی۔واضح رہے نومبر 2014 میں آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوز کی موت بھی ایسے ہی ہوئی جب وہ شارٹ پچ گیند گردن پر لگنے سے ہلاک ہوگئے تھے۔گزشتہ سال انگلش کاونٹی کے ٹی 20 ٹورنا منٹ میں نوٹنگھم شائر اٹ لاز اور برمنگھم بیئرز کے درمیان میچ میں بیٹسمین کی زوردار شا ٹ سیدھی بائولر لیوک فلیچر کے سر سے جا ٹکرائی تھی۔ حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ امپائر نے فورا امدادی عملے کو گراونڈ میں طلب کیا جبکہ میدان میں موجود تمام کھلاڑیوں کی آنکھوں سے آنسو نکل آئے تھے۔اجلاس میں ای سی بی نے ان کھلاڑیوں اور امپائرز کے لئے مالی مدد میں اضافہ کیا ہے جو کھیل کے دوران زخمی ہو جاتے ہیں۔نیوزی لینڈ کے ایک کرکٹر پہلے ہی حفاظتی ہیلمٹ پہن کر بائولنگ کرواتے ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ 'یہ کچھ وقت کی ہی بات ہے جب کرکٹ انتظامیہ بائولرز کی حفاظت کے لیے بندوبست شروع کر دے گی۔مقامی کرکٹ ٹیم اوٹاگو وولٹس کے بائولر وارن بارنس نے ایک ماسک نما ہیلمٹ گذشتہ سال دسمبر میں شروع کیا جب پریکٹس سیشنز میں کئی مواقع آئے جب گیند ان کے چہرے کے بہت قریب سے گزری۔

ای پیپر-دی نیشن