حسن علی کو پی سی بی ایوارڈ ملنے پر مٹھائی تقسیم
لدھیوالہ وڑائچ + قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگاران) سال کے بہترین بائولر کا ایوارڈ ملنے کی خوشی میں قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی کی اکیڈمی میں لدھیوالہ وڑائچ مین جشن منایا گیا اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔ ’’نوائے وقت اور وقت نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے حسن کے بڑے بھائی عطاالرحمان وڑائچ کا کہنا تھا بہت خوشی ہے کہ میرا چھوٹا بھائی پاکستان کی بہترین کرکٹ ٹیم کا حصہ ہے اور آئندہ برس ہماری اکیڈمی کے مزید ہونہار لڑکے پی ایس ایل کھیلنے والی ٹیموں کا حصہ ہوں گے۔