• news

سٹاک مارکیٹ میں مندا ، سرمایہ کاروں کے 5 ارب روپے ڈوب گئے

کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میںمندے کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس28.27پوائنٹس کی کمی سے42731.86 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں5 ارب12 کروڑ33 لاکھ 92 ہزار 42روپے کی کمی ہوئی تجارتی حجم میں84 کروڑ 44 لاکھ 85 ہزار323 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی خرید و فروخت میں4کروڑ80 لاکھ48 ہزار 50 حصص کی کمی ہوئی۔ کاروباری ہفتہ کے تیسرے روزسٹاک مارکیٹ میںمندی کارجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس28.27 پوائنٹس کی کمی سے 42731.86 پوائنٹس پربندہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس میں 16.48 پوائنٹس کی مندی سے21133.54 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 35.47 پوائنٹس کی کمی ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 161.94 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 17.37 پوائنٹس کے اضافے سے 15641.76 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 85.33 پوائنٹس کی تیزی سے 20203.23 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 38.35 پوائنٹس کی کمی سے 20900.53 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 366کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 150 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 197 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مجموعی طور پر 19 کروڑ 14 لاکھ 69 ہزار 580 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 9 ارب 9 کروڑ 14 لاکھ 25 ہزار 356 روپے رہا۔مارکیٹ کیپیٹل 87 کھرب 65 ارب 50 کروڑ 41 لاکھ 14 ہزار 235 روپے سے گھٹ کر 87 کھرب 60 ارب 38 کروڑ 7 لاکھ 22 ہزار 193 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 122 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 30 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور4 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ4 کروڑ 30 لاکھ 12 ہزار900 حصص کا کاروبار ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن