نگران صوبائی وزیر زراعت کی چیف سیکرٹری سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
لاہور(کامرس رپورٹر)نگران صوبائی وزیر زراعت،خوراک،منصوبہ بندی و ترقیات سردار تنویر الیاس نے چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی سے ان کے دفتر میںملاقات کی ۔ملاقات میں باہمی امور کے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر نگران صوبائی وزیر زراعت،خوراک،منصوبہ بندی و ترقیات نے کہا کہ ان کے محکمہ جات نے امسال جشن ِآزادی کو شایانِ شان منانے کیلئے تمام تیاریاںمکمل کر لی گئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے مطابق امسال شجر کاری مہم کو جشن آزادی تقریبات کا حصہ بنایا جائے گا تاکہ ماحول دوست سرگرمیوں کو عوام کی توسط سے فروغ دیا جا سکے اور درختوں کی تعداد میں اضافہ کیا جا سکے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماحولیاتی تبدیلوں کے وقوع پذیر ہونے کی وجہ سے فصلات و باغات کی نشوونما پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور شجرکاری مہم کی ماحول دوست سرگرمی کی وجہ سے جاری موسمیاتی تبدیلیوں میں کمی واقع ہوگی۔ بعد ازاں چیف سیکرٹری پنجاب اکبردرانی نے نگران صوبائی وزیر کو چیف سیکرٹری آفس کی تاریخی بلڈنگ کا دورہ کرایا۔