اوکاڑہ میں ریلوے کی ساڑھے 8 کنال قیمتی اراضی واگزار کرالی گئی
لاہور (سٹاف رپورٹر) ریلوے سٹیشن اوکاڑہ پر یارڈ کے قریب ریلوے کی تقریباً ساڑھے 8 کنال زمین غیر قانونی قابضین کے استعمال میں تھی جس کی مالیت 3 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی قابضین ریلوے زمین پر کیٹل یارڈ اور ٹیکسی سٹینڈز بنائے ہوئے تھے جو ان کیلئے بھاری آمدنی کا ذریعہ تھا ریلوے انتظامیہ لاہور ڈویژن نے نشاندہی ہونے پر ریلوے پولیس کی مدد سے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے زمین واگزار کروالی ہے۔