علامہ اقبال ائرپورٹ پر 12 پروازیں منسوخ 16 تاخیر کا شکار ہوئیں
لاہور(خبر نگار)علامہ اقبال ائیرپورٹ پر گزشتہ روز 12 پروازیںمنسوخ اور16 تاخیرکا شکار ہوئیں۔پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے باعث مسافروں سمیت ان کے عزیز و اقارب کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ مانچسٹر جانے والی پی آئی اے کی پرواز 709 ،شارجہ جانے والی ائیر بلیو کی پرواز 412 ،کویت جانے والی شاہین ائیر لائن کی پرواز 441 ، ابوظہبی سے آنے والی شاہین ائیر لائن کی پرواز 777 ،جدہ سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز 2056 ،جدہ سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز 2054 ،اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز 1656 ،کراچی جانے والی شاہین ائیر لائن کی پرواز 145 ،بہاولپور سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز 657 ،کراچی سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز 316 ،اسلام آباد سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز 656 ،کراچی سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز 312 منسوخ ہوئیں۔جبکہ ٹورنٹو سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز 790 تیس منٹ ،بارسلونا سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز 734 ساڑھے تین گھنٹے،کراچی سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز 302 سوا گھنٹہ،ریاض سے آنے والی فلائی ناس ائیر لائن کی پرواز 317 ایک گھنٹہ،استنبول سے آنے والی ترکش ائیر لائن کی پرواز 714 انچاس منٹ،گویت جانے والی جے نائن ائیر لائن کی پرواز 651 ایک گھنٹہ اڑتالیس منٹ تاخیرکا شکار ہوئیں۔