• news

پنجاب پراونشل کواپریٹو بنک نے 10 ارب روپے سے زائد قرضے جاری کئے: ترجمان

لاہور (پ ر) پنجاب پراونشل کواپریٹو بنک لمیٹڈ نے 10 ارب روپے سے زائد کے قرضہ جات جاری کئے ہیں اور بنک ڈیپازٹس سال 2009-10ء سے 2018ء تک 1504 ملین روپے سے بڑھ کر 5324 ملین روپے ہوگئے ہیں۔ اس کا اظہار بینک ترجمان نے کیا۔ ترجمان کے مطابق 2009-10ء میںبینک نقصان میں تھا لیکن بینک نے 2011ء میں منافع کی طرف سفر شروع کیا اور 2018ء میں بینک نے 700 ملین روپے تقریباً منافع حاصل کیا اور 2018 میں 2000 ملین روپے کا ریونیو حاصل کیا اور بینک کے اس وقت اثاثے 23 ارب روپے سے زائد ہیں۔ ترجمان کے مطابق بینک قیام پاکستان سے قبل سے کاشتکاروں کو ان کے زرعی ضروریات کے مطابق قرضہ جات جاری کررہا ہے اور اپنی کامیابی کا تقریباً ایک صدی کا سفر مکمل کرنے کی طرف گامزن ہے۔ بینک کی تنظیم نو کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور صوبہ بھر میں 151 برانچوں کو آن لائن کردیا گیا۔ جلد ہی بینک کو ون لنک کے ساتھ منسلک کردیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن