• news

ساہیوال میں ڈائیلسز سنٹر کی تعمیر کیلئے ایک ارب روپے درکار ہیں: وقار احمد نیاز

لاہور (پ ر) معروف سماج رہنما وقار احمد نیاز نے علامہ عبدالستار عاصم، محمد فاروق چوہان سے گفتگو میں کہا ہے کہ ساہیوال کے ایک مخیر شخصیت نے رحمٰن فاؤنڈیشن کو تیس کروڑ روپے کی زمین رحمٰن فری ڈائیلسز سنٹر کیلئے عطیہ کی ہے اس زمین پر ایک ماڈل ہسپتال تعمیر ہو گا جس میں ہر مریض کیلئے سو فیصد علاج فری ہو گا۔ ڈاکٹر وقار احمد نیاز نے کہا کہ ایسے مخیر خواتین و حضرات جو اپنے پیاروں کے نام فلور کمرے لبارٹریز بنانا چاہتے ہیں وہ رابطہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ارب روپے کی فوری ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن