• news

مقبوضہ کشمیر : ایک اور نوجوان شہید‘ اقوام متحدہ قتل عام بند کرائے : زرداری بلاول

سری نگر+کراچی(کے پی آئی‘ اے این این‘ سنہوا‘نوائے وقت رپورٹ) شمالی کشمیر کے ضلع بارہ مولا کے رفےع آباد قصبے میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔24 گھنٹوں میں بھارتی فوج کی دہشت گردانہ کارروائی میں شہےد ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے ۔بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز کی 32ویں بٹالین اور9پیرا کمانڈوز نے ڈونی واری وجے ٹاپ میں بدھ کو4 کشمیری نوجوانوں کو شہےد کر دےا ۔ زخمی نوجوان عارف صوفی سری نگر ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیابھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز کی 32ویں بٹالین اور9پیرا کمانڈوز نے بارہ مولا کے رفےع آباد قصبے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے رکھا ہے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔ محاصرے اور تلاشی کی مشترکہ کارروائی کے دوران گن شپ ہیلی کاپڑوں کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ قبل ازیں رفیع آباد میں ہی فوج کا ایک کمانڈو حملے میں زخمی ہو گیا تھا۔ رفےع آباد کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا گیا۔بھارتی فورسز نے سرحدی ضلع کپوارہ کے ایک مقامی جنگل کے وسیع علاقے کو محاصرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ اس آپریشن میں فوج اور جموں کشمیر پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکار مشترکہ طور شرکت کررہے ہیں۔بھارت کے نام نہاد ےوم آزادی کی تقرےبات کی کامیابی کے لیے بھارتی فورسز نے تلاشی مہم تےز کر دی ہے ۔ضلع پلوامہ کے علاقے گدورہ میں لوگوں نے تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کےخلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کیے۔درندہ صفت بھارتی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ‘جس کے بعد علاقے میں جھڑپیں شروع ہو گئیں جس میں بیسیوں افراد زخمی ہوگئے۔ دریں اثناءمنگل کوبانڈی پورہ کے گریز سیکٹر میں بھارتی فوج مارے گئے دو نوجوانوں کو گانٹہ مولہ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔ان نوجوانوں کی نعشیں بھارتی فوج نے پولیس کے سپرد کیں جنھیں مقامی لوگوں کی مدد سے شہداءکے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔دریں اثناءقابض پولیس نے لبریشن فرنٹ لیڈر ظہور احمد بٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔بھارتی سپرےم کورٹ نے کم سن آصفہ کو انصاف کی فراہمی کیلئے مہم چلانے والے سماجی کارکن طالب حسےن کی جعلی مقدمے میں گرفتاری اور حراست میں تشدد کا نوٹس لے لیا ہے۔ عدالت نے مقبوضہ کشمیر حکومت سے 21اگست تک جواب طلب کر لیا ہے ۔ جموں و کشمیر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے آسیہ اندرابی‘ نائیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کو تہاڑ جیل منتقل کرنے اور ان کے اہل خانہ کو ان سے ملاقات نہ دینے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی افواج کے ہاتھوں 5کشمیریوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔الگ الگ مذمتی بیان میں پیپلزپارٹی کے دونوں رہنماﺅں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں عوام کا قتل عام بند کرائے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیری عوام کی نسل کشی بند کرے۔بھارتی حکومت انسانی حقوق پامال کر رہی ہے۔ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں عوام کا قتل عام ختم کرائے۔دریں اثناءبلاول بھٹوزرداری نے اپنے مذمتی بیان میں کہاعالمی برادری کی خاموشی کی وجہ سے بھارت کشمیری عوام کا قتل عام کر رہا ہے۔پیپلز پارٹی کشمیری عوام کے خلاف بھارتی جارحیت کے خلاف ہر سطح پر آواز اٹھاتی رہے گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام کی جانب سے کشمیری شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں

کشمیر

ای پیپر-دی نیشن