دوبارہ گنتی: پی ٹی آئی کی سونیا رضا 19 ووٹوں سے ہار گئیں، شذرہ منصب، مہر اشتیاق کی درخواستیں مسترد
لاہور/ ٹوبہ ٹیک سنگھ (وقائع نگار خصوصی+ نمائندگان) لاہور ہائیکورٹ نے این اے118 میں دوبارہ گنتی کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔ ناکام امیدوار شذرہ منصب کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ ان کے مدمقابل امیدوار بریگیڈئیر اعجاز شاہ کو دو ہزار چار سو پانچ ووٹ زیادہ ہونے کی بنا پر جیت کا حقدار قرار دیا گیا۔ ہائیکورٹ نے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار مہر اشتیاق کی طرف سے این اے 126 میں دوبارہ گنتی کےلئے دائر درخواست بھی مسترد کر دی ہے۔ ہائیکورٹ نے سابق وزیر مملکت عابد شیر علی کی دوبارہ گنتی کیلئے دائر درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ پنجاب سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 123سے تحریک انصاف کی کامیاب امیدوار سونیا رضا ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں 19ووٹ سے ہار گئیں۔ پنجاب میں تحریک انصاف کو حکومت سازی کے مرحلے کے دوران بڑا دھچکا لگ گیا۔ پی پی177 سو سے زائد سٹیشنوں کی گنتی مکمل ہو گئی تھی جبکہ آج تےسرے روز بھی گنتی کا عمل جاری رہےگا۔ این اے 140سے تحریک انصاف کے سردار طالب نکئی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے پر خوشی میں سرئے مغل اور گردونواح میں خوشی سے بھنگڑے ۔لوگوں نے مٹھائی خرید کر بانٹی۔
ہائیکورٹ/ درخواستیں مسترد