• news

پاکستان کی اسلامی ترقیاتی بینک سے اربوں ڈالر پیکج لینے کی منصوبہ بندی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اپنی ادائیگی کے توازن میں مدد کے لیے اسلامی ترقیاتی بنک سے اربوں ڈالر کا پیکج لینے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کو رواں مالی سال میں ” بیرونی فنانسنگ“ کے لیے 20 ارب ڈالر سے زائد رقم چاہئے ۔ ان میں سے 10 سے 12 ارب فوری ضرورت ہے۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق اسلامی ترقیاتی بنک جس میں پاکستان کے شیئرز 2.57 فی صد کے مساوی ہیں۔ پاکستان میں منتخب حکومت کے قیام کے بعد 4ارب ڈالر فراہم کرنے پر آمادہ ہے۔ اسلام آباد میں موجود افسران کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں کاغذی کارروائی تیار ہے۔ اس سلسلے میں اعلان حکومت کے قیام کے بعد سامنے آئے گا۔ 4 بلین ڈالر کن شرائط پر دئیے جائیں گے۔ ابھی اس کا تعین باقی ہے۔ واضح رہے کہ اسلامی ترقیاتی بنک کے قرضے مہنگے تصور ہوتے ہیں۔ مشرف دور میں بھی آئی ڈی بی سے ادائیگی کے توازن کے لیے مدد لی گئی تھی۔ دریں اثناءبعض ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دراصل ”کریڈٹ لائن‘ کی سہولت ہے جس کے تحت پاکستان‘ سعودی عرب سے تیل خرید سکے گا اور رقم اس سہولت کے تحت ادا ہو جائے گی۔
اسلامی بینک

ای پیپر-دی نیشن